اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

میک اپ کرتے ہوئے آئی برو کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

میک اپ کرتے ہوئے چہرے کی جلد، آئی برو اور بالوں کی رنگت کے ساتھ امتزاج بنانا نہایت ضروری ہوتا ہے ورنہ میک اپ بھدا لگنے لگتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ بینش پرویز نے اس حوالے سے نہایت کارآمد ٹپس بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی برو کو گہرا سیاہ رنگ نہیں دینا چاہیئے، یہ ہر عمر کے چہرے پر بہت عجیب لگتا ہے۔ علاوہ ازیں بہت پتلی اور بہت لمبی آئی بروز بھی بری لگتی ہیں۔

- Advertisement -

بینش نے بتایا کہ آئی برو کی شروعات ناک کے نتھنوں کی سیدھ میں ہونی چاہیئے، سیدھا دیکھتے ہوئے آئی بال کی سیدھ میں اس کا وسط ہو جبکہ آنکھ کے کونے پر اس کا اختتام ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی برو کو ہلکے یا گہرے براؤن رنگ کی آئی پینسل سے بلینڈ کریں۔

بینش کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے چہرے کی جلد نارنجی ٹون کی ہوتی ہے، ایسی رنگت پر آئی برو کو پرپل یا برگنڈی رنگ کی آئی پینسل سے بلینڈ کیا جائے تو چہرے کے نقوش ابھر کر آتے ہیں اور خوبصورت لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں