لندن : برطانیہ کی جانب سے اپنے جدید جنگی طیارے ایف35 کے کریش ہونے کی ویڈیو چھپانے کے باوجود سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں برطانیہ کے ایک ایف35 جنگی طیارے کو اڑان بھرنے کے ساتھ ہی سمندر میں گرتے دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو اس واقعہ کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرنا پڑا۔
برطانیہ کا پیشرفت ایف35 جنگی طیارہ جیسے ہی ملکہ الزبتھ نامی جنگی بیڑے سے پرواز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ سمندر میں گر پڑتا ہے۔
مذکورہ جنگی طیارے کی سمندر میں گرنے کی خبر اخباروں کی سرخیاں بن گئیں۔ یہ جنگی طیارہ برطانوی ایئرفورس کا تھا اور یہ پرواز کی کوشش کے دوران بحیرہ روم میں گر پڑا۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر میں گرنے سے قبل ہی خود کو ایجکٹ کرکے اپنی جان بچالی تھی۔