ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی فورسز کا جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ایف 35 جنگی طیارہ مرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی علاقے میں بیوفورٹ کاؤنٹی میں امریکی فورسز کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 مرین ایئر اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ خوفناک حادثے میں زندہ بچ گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایف 35 جنگی طیارہ بہت مہنگا طیارہ ہے جو جدید اسلحے سے لیس ہوتا ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 برسوں کے دوران 3 ہزار ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ایف 35 طیارے میں کئی خصوصیات ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی مانند ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف 35 جنگی طیارے کی مالیت 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیارے ایف 35 بی نے جمعرات کے روز افغانستان میں طالبان کے خلاف پہلا کامیاب آپریشن کیا تھا، جبکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے 4 ماہ بعد ایف 35 اے سے دو حملے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں