منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہےکہ فیس بک صارفین عاجزکردینے والی کینڈی کرش درخواستوں سے جان چھڑا پائیں گے۔

فیس بک کے تمام صارفین جانتے ہیں کہ کینڈی کرش اور اس جیسی دوسری گیمز کی ریکوئسٹ ان افراد کو کس قدرعاجزکردیتی ہیں اوران درخواستوں کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ تنگ کرنے والی چیزوں میں ہوتاہے۔

فی الحال صارفین فیس بک کی ترتیب میں جاکراس قسم کی درخواستوں کو بند کرسکتے ہیں تاہم اس کے سبب کئی اور چیزیں بند ہوجاتی ہیں۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آئی ٹی کے اسٹوڈنٹس سے گفتگو کررہے تھے اوراسی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فیس بک صارفین جلد ہی کینڈی کرش کی درخواستوں کو بلاک کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک اس سے قبل بھی ڈس لائیک بٹن کی ڈیمانڈ پر’’ری ایکشن اموجی‘‘ متعارف کرایا تھا جسے فی الحال جانچ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں