اسلام آباد : ایف آئی اے نے کارروائی کرکے فیس بک پر لڑکیوں کے اکاونٹ ہیک کرنے والا تین رکنی گروہ اسلام آباد سے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عوامی شکایات پراسلام آباد کے علاقے میں کارروائی کی ۔ فیس بک کے اکاوئٹس ہیک کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا،گرفتارملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسّی سے زائد لڑکیوں کے فیس بک اکاوئٹ ہیک کئے تھے۔ ملزمان لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کر کے ان کو بلیک میل کرتے تھے، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے.ملزمان بلال،ذوالقرنین اور جاوید کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
کاپی رائٹ © 2025