تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی ایس پی آر کے گانے کی نقل کرنیوالے بی جے پی رہنما کا فیس بک اکاؤنٹ بند

بھارتی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرا بیٹھے، قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے ٹی راجہ سنگھ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نفرت انگیز تقریر کیس میں بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے الزامات کے حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹی راجہ سنگھ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک کے ترجمان کے مطابق بی جے پی رہنما پر نفرت اور تشدد کو فروغ دینے والے قابل اعتراض مواد کے بعد فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کی بابت ان کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے ایک ای میل کے ذریعے بھیجے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے پلیٹ فارم پر تشدد اور نفرت کو فروغ دینے سے روکنے کے لیے بنائی گئی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر راجہ سنگھ کے فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹی راجہ سنگھ سے جب تبصرہ کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر رساں ادارے کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا۔

اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ ان کے پیروکاروں اور پارٹی کے دیگر کارکنوں نے ان کا نام استعمال کرکے صفحات کھول رکھے ہیں اور وہ فیس بک سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اصولوں کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

ٹی راجہ سنگھ نے فرقہ وارانہ پوسٹ سے متعلق بات کو بھی مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2018 میں ان کا سرکاری فیس بک اکاؤنٹ ہیک اور بلاک کردیا گیا تھا، میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرے پاس آفیشل پیج نہیں ہے.

Comments

- Advertisement -