تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر

سان فرانسسکو : دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے زیر ملکیت انسٹاگرام اور میسنجر کی سروس اچانک متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں البتہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی اس ضمن میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے اپنی کمپنی نام تبدیل کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب میسنجر اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں مسلسل 7 گھنٹے تک فیس بک اور اس کے زیر ملکیت تمام ایپس بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز معطل رہی تھیں جس کے باعث کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -