کیلیفورنیا: فیس بک اور انسٹا گرام کی ویڈیو واٹس میں موجود رہتے ہوئے آسانی سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
اس نئے فیچر کے لیے ایپ اسٹور سے واٹس ایپ کا نیا آئی او ایس اپ ڈیٹ کرنا ہوگا جو پکچر ان پکچر موڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور واٹس ایپ پہلے ہی یہ فیچر متعارف کراچکا ہے۔
ان دونوں سائٹس یا ایپس سے آنے والے پیغامات میں موجود ویڈیو لنک کو انگلی سے چھوتے ہی ویڈیو کلپ ایک نئی ونڈو میں ظاہر ہوجاتا ہے اور اس دوران واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب جب بھی واٹس ایپ پر انسٹا گرام یا فیس بک کی ویڈیو کا لنک ملتا ہے تو اسے واٹس ایپ کے اندر ہی چلانا ممکن ہے، معمول کی چیٹ کے دوران ویڈیو بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کھولے بغیر چیٹ کرنا ممکن
اب اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے آپ واٹس کا استعمال جاری رکھیں اور فیس بک اور انسٹا گرام کی ویڈیو باآسانی دیکھیں، ویڈیو کو ری سائز بھی کیا جاسکتا ہے، یا بہتر طریقے سے دیکھنے کے لیے فل اسکرین بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس کا اینڈرائیڈ متبادل جاری نہیں ہوسکا ہے، واضح رہے کہ یہ نیا فیچر فیس بک کی ایک ذیلی سروس کے اپ ڈیٹ کا حصہ ہے، جس کی بدولت فیس بک اور دیگر ایپس کے درمیان روابط کو بڑھایا جاسکے۔