تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے فیس بک کا بڑا اقدام

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے مارکیٹ میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے نئے اقدامات کرنے شروع کردیے، جس کے تحت پرائیوسی سینٹگ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر الزام تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور مخالفین کے لیے انتخابی مہم بھی چلائی جس کے بعد دنیا میں ایک بڑا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والی تحقیقاتی کمپنی کیمبرج اینالیکٹس نے امریکی انتخابات میں صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق فیس بک نے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرایا۔

مزید پڑھیں: ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ایک ہفتے میں10ارب ڈالر ڈوب گئے

تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں موجود صارفین کو شدید دھچکا لگا بلکہ یہی نہیں عالمی مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے باعث مالک مارک زکر برگ کو صرف ایک رات میں ہی 6 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

فیس بک کے بانی نے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد صارفین سے معافی مانگی اور اُن کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق انتظامیہ پرائیوسی سٹینگ میں جلد بڑی تبدیلیاں کرنے جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے سیٹنگز کے آپشن کو ازسرنو  ترتیب دیا جائے گا اور تمام آپشن کو ایک جگہ اکھٹا کیا جائے گا جبکہ تمام پرانے آپشنز کو ختم کردیا جائے گا تاکہ صارف آسانی کے ساتھ نئی سٹینگز کو سمجھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  مصر نے اپنی فیس بک متعارف کروادی

فیس بک بانی کی جانب سے اعلان کردہ نئی پالیسی کے تحت صارفین کے پرائیوسی آپشن میں مختلف مینو اور شارٹ کٹس دیے جائیں گے تاکہ تصویر کے ساتھ ڈیٹا محفوظ رہے، موبائل صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں بہت اہمیت کی حامل ہوں گی۔

نئی تبدیلیوں کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کی جانے والی چیزوں کا باآسانی جائزہ لے سکیں گے اور پروفائل میں ایڈ دوستوں یا دیگر صارفین کو بھی آسانی سے کنٹرول کرتے ہوئے اشتہارات پر بھی خود سے قابو پاسکیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -