بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

فیس بک پیج کن خلاف ورزیوں پر بند ہوسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیس بک پر صارفین کی جانب سے کچھ ایسی پوسٹ شیئر کردی جاتی ہیں جو پیج بند ہونے یا محدود ہونے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن آپ ان ہدایات پر عمل کرکے اپنا پیج محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

کمیونٹی اسٹینڈرڈز کا مختصر خلاصہ

فیس بک کے کمیونٹی اسٹینڈرزڈز کا مقصد صارفین کے لیے ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں لوگ آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں لیکن اس سے دوسروں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

- Advertisement -

یہ گائیڈلائنز بتاتی ہیں کہ آپ کونسی پوسٹ شیئر کرسکتے ہیں اور کس پوسٹ کو جاری کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

1۔ نفرت انگیز تقریر، تشدد، خودکشی اور پورنو گرافی سے متعلق مواد شیئر نہیں کرسکتے۔

2۔ جھوٹی خبریں اور دھوکا دہی کی اجازت نہیں ہے۔

3۔ دوسروں کی رازداری کی خلاف ورزی پر بھی آپ کا پیج محدود یا پھر بند ہوسکتا ہے۔

4۔ حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی پوسٹس بھی شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز میں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کی پوسٹ سے متعلق اصول شامل ہیں۔

مواد کی نگرانی: فیس بک کی جانب سے ایسا مواد جو خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کا پرچار کرتا ہو اسے ہٹا دیا جاتا ہے، اس میں گرافک تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں جو نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

مدد کی فراہمی: اگر کوئی شخص خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے بارے میں پوسٹ شیئر کرتا ہے تو فیس بک اس شخص کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جن میں ہیلپ لائنز اور سپورٹ گروپس کی معلومات شامل ہوتی ہیں۔

فیس بک کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس طرح کا مواد دیکھنے سے بچ سکیں اور اسے دیکھ کر خود کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔

فیس بک کے یہ اصول اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے۔

اس سے قبل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کے حوالے سے لکھی گئی تحریر (بلاگ) میں بتایا تھا کہ کمیونٹی اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو پہلے تنبیہ کی جائے گی اور اگر اس کے باوجود خلاف ورزی جاری رہی تو صارف کا پروفائل بند کر کے اُس پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔

مارک زکر برگ کی جانب سے شیئر ہونے والی تحریر میں بتایا گیا تھا کہ اگر کسی بھی صارف نے کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے والا دھمکی آمیز مواد شیئر کیا تو اس کی اطلاع اور صارف کی مکمل معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں