تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک نے اپنے ہی بانی کو مردہ قرار دیدیا

نیویارک : سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ہی بانی مارک زکر برگ کو مردہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے ایک تیکنیکی خرابی کے باعث اپنے حیات بانی مارک زکر برگ سمیت کئی صارفین کو مردہ قرار دیدیا، جمعے کے روز فیس بک نے متعدد صارفین کی پروفائلز پر میموریئل بینر پوسٹ کر دیا حالانکہ وہ زندہ ہیں۔

zark

 

فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوفناک خرابی تھی جسے اب ٹھیک کر دیا گیا ہے، فیس بک نے اس تیکنیکی خرابی پر معذرت کرلی ہے۔

فیس بک کی جانب سے اس خرابی سے متعلق پیغام جاری کیا جا چکا تھا تاہم کئی صارفین نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ زندہ ہیں اپنا فیس بک سٹیسٹس اپ ڈیٹ کیا۔

لوگوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے میں زندہ ہوں فیس بک نے تو مجھے مار ہی ڈالا ۔

میموریئل بینر یادگاری پروفائلز کے لیے بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے بڑی تعداد میں لوگوں کی پروفائلز پر ظاہر ہوگیا اور ان میں خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے یہ میموریئل فیچر سنہ 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا جب کئی ہائی پروفائل کیسز میں خاندان والوں نے اپنے پیاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کی درخواست کی تھی۔

Comments

- Advertisement -