اشتہار

سپر مون کی جعلی ویڈیو فیس بک پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کی جانے والی سپر مون کی ایک لائیو ویڈیو نے ڈیڑھ کروڑ افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی مگر بعد ازاں یہ ویڈیو جعلی نکلی۔

ای بز نامی فیس بک صفحے کی جانب سے جاری کی جانے والی براہ راست ویڈیو میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ دکھایا گیا تھا۔

یہ ویڈیو دراصل کئی برس پہلے یونان میں کھینچی گئی ایک تصویر تھی جس میں ہوا کی مصنوعی آوازیں شامل کر کے اسے ویڈیو کی شکل میں پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

فیس بک پر سپر مون سرچ کرنے کے بعد مذکورہ جعلی ویڈیو سب سے پہلے آرہی تھی۔ اس جعلی ویڈیو کو 1 کروڑ 60 ساٹھ لاکھ افراد نے دیکھا۔

تاہم جلد ہی لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا، ’میں حیران ہوں کہ گزشتہ 3 گھنٹے سے چاند ایک ہی پوزیشن اور ایک ہی مقام پر موجود ہے‘۔

حقیقت سامنے آنے پر فیس بک نے بھی ایکشن لیتے ہوئے اس ویڈیو کو ہٹا دیا۔

مزید پڑھیں: ڈیڑھ سو سال بعد نیلے اور سرخ چاند کا نظارہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصویر ایک فوٹو گرافر کرس کوٹسی پولس نے کھینچی تھی۔ رابطہ کرنے پر مذکورہ فوٹو گرافر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تصاویر کو کئی جگہ بغیر اجازت استعمال کیا جاچکا ہے تاہم تصویر کے ساتھ اس قسم کی جعل سازی اس نے پہلی بار دیکھی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی اہم موقع پر فیس بک پر کوئی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ گزشتہ برس امریکا میں آنے والے طوفان ارما کے موقع پر بھی طوفان کی ایسی ہی ایک جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھی جو کئی ماہ پرانی تھی۔

مذکورہ ویڈیو کو 60 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں