منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکا میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، فیس بک کے بانی بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا میں سیاہ فام باشندے کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی بول پڑے، دل دہلا دینے واقعے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کردی۔

فیس بک کے بانی نے مرنے والے سیاہ فام نوجوان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس افسوسناک واقعےاور مرنے والے سیاہ فام کی منگیتر کی غم وٖغصے پر مبنی ویڈیو فیس بک پرجاری کردی۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دل دہلا دینے والے مناظر نے خوف کی فضا پیدا کردی ہے لیکن اسی خوف کے ساتھ ہمارے معاشرے کے لاکھوں افراد جی رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے 6 جولائی کو امریکی پولیس نے ریاست مینسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص فیلینڈو کاسل کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گاڑی سے اپنا ڈرائیونگ لائنسس نکال رہے تھے، اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ان کی منگیتر ڈائمنڈ رینولڈز نے اپنے موبائل فون کے ذریعے فیلینڈو کی لائیو ویڈیو بنانی شروع کردی، جو اپنی آخری سانسیں لے رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فیلینڈو ان کے سامنے کار میں سیٹ پر گرے ہوئے ہیں اور ڈائمنڈ اپنے موبائل فون اسکرین پر بتا رہی ہیں کہ مینسوٹا پولیس کے ایک افسر نے ان کے منگیتر کو 4 گولیاں ماری ہیں، خاتون نے ویڈیو کے دوران کہا، ‘فیلینڈو نے پولیس افسر کو بتایا تھا کہ اس کے پاس ہتھیار ہے، وہ اپنا والٹ نکال رہا تھا کہ پولیس افسر نے اسے گولی مار دی’۔

واقع کے بعد امریکا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اورریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں