تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس بک اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا، کروڑوں صارفین متاثر

کراچی : گزشتہ شب فیس بک کو اپنی تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا، کروڑوں صارفین پیغام رسانی کی ایپ کے استعمال اور تصاویر شیئر کرنے سے محروم رہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد کئی گھنٹے سوشل میڈیا ایپس استعمال نہ کرسکے۔

پاکستان میں بھی فیس بک شٹ ڈاؤن کا شکار رہا۔ بدھ کی رات سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت دھچکا لگا جب فیس بک پر کوئی اسٹیٹس اپڈیٹ ہورہا تھا نہ ہی کوئی تصویر پوسٹ ہورہی تھی۔

اس کے علاوہ انسٹا گرام نے بھی چلنے سے انکار کیا اور میسنجر بھی کوئی پیغام بھیجنے کو تیار نہ تھا، یہ مشکل صورتحال امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے کروڑوں صارفین کو جھیلنا پڑی، پاکستان میں بھی رات بھر سوشل میڈیا ایپس بند رہیں، انتظامیہ کی جانب سے اس تعطل کی وجہ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار سال2008 میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف15کروڑ تھی جبکہ آج اس کے صارفین کی تعداد 2.3 ارب کے لگ بھگ ہے۔

Comments

- Advertisement -