جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹویٹر کے بعد فیس بک اورانسٹاگرام نے بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے امریکی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کرتے ہوئے ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی پرتشدد مظاہروں سے متعلق پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا فیس بک اکاؤنٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ آئندہ دو ہفتے تک فیس بک استعمال نہیں کرسکیں گے، کیپٹل ہل سے متعلق صدر ٹرمپ کے پیغامات کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کےپیغامات تشددمیں اضافےکاباعث بن سکتےتھے،جمہوری طورپرمنتخب حکومت کیخلاف بغاوت کیلئے ہماراپلیٹ فارم استعمال کیاگیا۔

زکربرگ کا کہنا تھا کہ اقتدار کی پر امن منتقلی تک صدر ٹرمپ کا فیس بک ، انسٹاگرام اکاؤنٹ بند رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پر تشدد احتجاج اور مظاہروں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحامیوں سے احتجاج بند کرنے کی اپیل کی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں مظاہرین کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ان دعوؤں کو ایک بار پھر دہرایا کہ وہ جانتے ہیں کہ صدارتی انتخاب ہم سے چوری کیا گیا، یہ انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو نقصان پہنچے، یہ دھاندلی زدہ انتخابات ہیں اور ہمیں ان لوگوں کے ہاتھوں نہیں کھیلنا، امن کی خاطر واپس گھروں کو چلے جائیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں