اشتہار

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ریلز ویڈیو سے آمد کا حصول مزید آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے نئے پروگرام کو متعارف کروایا جارہا ہے جس کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی مختصر ویڈیوز میں مزید اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق تخلیق کاروں کے لیے ریلز ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

یہ ابھی واضح نہیں کہ تخلیق کاروں کو نئے پروگرام سے کتنی آمدنی ہو سکے گی۔

تاہم اس اعلان سے 2 ماہ قبل میٹا کی جانب سے مخصوص ٹارگٹ کے حصول پر تخلیق کاروں کو دیے جانے جانے والے بونس پروگرام کو روک دیا تھا۔

اب یہ کمپنی فیس بک ریلز میں اشتہارات لانے کے منصوبے کی رفتار بڑھا رہی ہے جبکہ ہزاروں صارفین میٹا کے مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ بننے کے اہل ہوں گے۔

اسی طرح کا پروگرام آئندہ چند ہفتوں میں انسٹا گرام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم یہ پروگرام کمپنی کی جانب سے آمدنی شیئرنگ کے روایتی طریقہ کار سے کچھ مختلف ہے۔

میٹا نے بتایا کہ نئے ماڈل کے تحت تخلیق کاروں کو ان کی پبلک ریلز ویڈیو کی کارکردگی پر پیسے دیے جائیں گے جبکہ اشتہارات کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔

آسان الفاظ میں صارف کی ویڈیو کو جتنی زیادہ بار دیکھا جائے گا، آمدنی اتنی زیادہ ہوگی، چاہے اس ویڈیو پر اشتہاری آمدنی کم ہی کیوں نہ ہو۔

یہ فیصلہ صارفین کی شکایت کو مد نظر رکھ کیا گیا ہے جبکہ یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ ریلز ویڈیوز میٹا کی ایپس میں بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔

فی الحال 52 ممالک کے صارفین اس نئے پروگرام کا حصہ بن سکیں گے، جن کو چند شرائط بھی پوری کرنا ہوگی، خیال رہے کہ ان ممالک میں ابھی پاکستان شامل نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں