تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فیس بک کا میسنجر ایپ کئی اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن: فیس بک کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہر کوئی دن رات فیس بک استعمال کرنے میں مگن ہےلیکن اب فیس بک کی جانب میسنجر ایپ کو کئی اہم اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فیس بک نے اپنے میسنجر ایپ کو کئی اہم اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اپریک کے آغاز سے کئی اسمارٹ فونز میں میسنجر ایپ دستیاب نہیں ہوسکے گا، بلاگ کے مطابق میسنجر ایپ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور اس میں نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں، جس کے بعد بعض اسمارٹ فونز اسے سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔

فیس بک نے اپنے پیغام میں میسنجر استعمال کرنے والے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مارچ کے بعد آئی او ایس سے بذریعہ میسنجر پیغام بھیج اور وصول نہیں کر سکیں گے جبکہ ایسے تمام ہارڈویئرز استعمال کرنے والے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ فیس بک اور میسنجر ایپ کے جدید ورژن کو استعمال کر سکیں۔

fb

کمپنی کے آفیشل بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز فون 8 اور8.1 ورژن کی ڈیسک ٹاپ ایپ بھی اب نہیں چل سکیں گی اور ونڈوز پر چلنے والے بعض اسمارٹ فونز، اینڈروئیڈ وی 10 آلات استعمال کرنے والے فونز کے لیے بھی سپورٹ ختم ہو رہی ہے جبک 2011 یا اس سے پہلے کے آئی او ایس کے لیے بھی آئی پیڈ اور میسنجر کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

فیس بک نے اپنے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل سے ہونے والی ان تبدیلیوں کو نوٹ کرلیں۔


مزید پڑھیں : واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر


فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے میسنجر پر وائس، ویڈیو کالنگ، گیمز اور بوٹس کے فیچرز کو بہتر سے بہتر بنایا ہے اور صارفین کیلئے اپنے دوستوں سے رابطے کی سہولیات بھی بہتر کی ہے ، اسی کے پیش نظر میسنجر ایپ کا پرانا ورژن پر سہولیات پوری طرح نہیں چل پائیں گی یا بالکل ہی بند ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 دسمبر کو واٹس ایپ نے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا تھا، جس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز پر واٹس ایپ چلانا ناممکن ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -