جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

فیس بک کا غیر متعلقہ پوسٹس اور دوستوں سے تنگ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

فیس بک میں دوستی کرنا اور طویل فہرست رکھنا اعزاز سمجھا جانے لگا ہے تاہم فرینڈ لسٹ میں موجود کچھ لوگ غیر متعلق ہوتے جاتے ہیں یا جب کوئی ناپسندیدہ حرکت کرتے ہیں تو ان فرینڈ، بلاک یا ان فالو کے علاوہ کوئی آپشن نہیں جس سے انہیں سزا دی جا سکے.

طویل فرینڈز لسٹ کی پوسٹیں نیوز فیڈز کو اس طرح بھر دیتی ہیں کہ ہر ایک کووقت دینا مشکل ہوجاتا ہے چنانچہ کبھی کبھی اہم اور انتہائی دلچسپی کی حامل پوسٹس اوجھل ہو جاتی ہیں جب کہ غیرمتعلق اور کم دلچسپ تحریریں جگہ گھیرے ہوتی ہیں ایسے میں بلاک کرنے کے بجائے انہیں ٹائم لائن سے نکالنا کسی مشکل سے کم نہیں تھا.

ایسے حساس اور مصروف صارفین کے لیے فیس بک نے اونگھ (snooze)کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے کسی دوست، پوسٹ یا صفحے کو 30 دن کے لیے خاموش کروایا جا سکے گا اس طرح ایک ماہ اونگھ کرائے گئے دوستوں اور صفحات کی پوسٹس ٹائم لائن پر نظر نہیں آئیں گی.

 

 

یہ آپشن کسی بھی پوسٹ کے دائیں جانب انتہائی اوپر موجود رائیٹ ڈاؤن کے بٹن میں موجود ہے جسے کلک کر کے صاحب پوسٹ، صفحات اور گروپس ایک ماہ کے لیے نیوز فیڈز سے غائب ہو جائیں گے اور ان لوگوں کی ناراضی کا ڈر بھی نہیں رہے گا.

یہ آپشن ایسے لوگوں کے لیے جو کسی شخص، گروپ اور صفحے کو بلاک کیے بغیر کچھ عرصے تک ان کی ایکٹیوٹی سے دور رہنا چاہتے ہیں اس طرح ان دوستوں کی ناراضی کا بھی خطرہ بھی رہے گا اور ایک ماہ تک غیر متعلق بھی رہا جا سکے گا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں