تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس، فیس بک کے سربراہ کی عالمی ادارۂ صحت کو بڑی پیش کش

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے عالمی ادارہ صحت کو کرونا وائرس کے مفت اشتہارات کی پیش کش کردی۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے متعلق افواہوں اور جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے ہم نے مختلف اقدامات کیے‘۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی نے ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارۂ صحت) کو پیش کش کی کہ وہ فیس بک پر مفادِ عامہ سے متعلق اشتہارات کو بالکل مفت شائع کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کا خطرہ ، جامعہ کراچی میں آن لائن کلاسز کا آغاز

مارک زکر برگ نے وضاحت کی کہ ’عالمی ادارۂ صحت کو پیش کش کرنے کا مقصد کرونا وائرس سے متعلق درست معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ لوگ خوف زدہ نہ ہوں‘۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس (کووڈ 2019) اب تک دنیا کے 80 ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں وائرس کی وجہ سے 3 ہزار 206 اموات ہوئیں جبکہ 93 ہزار کے قریب لوگ متاثر بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کرونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوئے مگر اہم پیشرفت یہ ہے کہ نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، دوسری جانب امریکا میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے کویت کا بڑا اقدام

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 79، ایران میں 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ اب تک 47 ہزار 900 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو بھی گئے۔

Comments

- Advertisement -