پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فیس بک کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لائٹ‌ میسنجر متعارف کروانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سانس فرانسسکو: فیس بک انتظامیہ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لائٹ میسنجر متعارف کروانے کا اعلان کردیا جو انٹرنیٹ کی سست رفتار میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے آئی فون میں لائٹ میسنجر کی کامیابی کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کی شکایت کو دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میسجنر کا لائٹ ورژن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق لائٹ میسنجر کی تیاری میں بہت سی مشکلات کا سامنا رہا تاہم ماہرین نے مسلسل کام کیا  اور ہم نے بلآخر اینڈرائیڈ ورژن تیار کرلیا جو جلد 100 سے زائد ممالک میں متعارف کروایا جائے گا ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لائٹ ورژن میں توسیع کا اصل مقصد صارفین کو سست انٹرنیٹ میں بھی سروس فراہم کرنا ہے کیونکہ اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کو چیٹ کے لیے اچھی رفتار والے نیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

پڑھیں: یوٹیوب کا چیٹ میسنجر متعارف

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس بات کی بہت خوشی ہے کہ لائٹ میسنجر کا اینڈرائیڈ ورژن اس وقت چار ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، کنیڈا اور آئرلینڈ شامل ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’لائٹ میسنجر سست انٹرنیٹ میں بھی اچھی سروس پیش کرے گا، اس اقدام کا مقصد صارفین کی شکایت کو دور کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے دوستوں اور فیملی سے ہروقت رابطے میں رہیں‘۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا میسنجر ایپ کئی اسمارٹ فونز پر بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ فیس بک نے چیٹ کے لیے میسنجر تین سال قبل متعارف کروایا تھا  جو دنیا بھر میں استعمال کیا جارہا ہے، فیس بک کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت میسنجر سروس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں