تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس بک کا امریکی انتخابات میں رائے عامہ تبدیل کرنے والے جعلی اکاؤنٹس پر کریک ڈاؤن

نیویارک: سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے امریکی انتخابات میں رائے عامہ تبدیل کرنے والے جعلی اکاؤنٹس پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں فیک اکاؤنٹس بند کر دیے۔

سوشل ویب سائٹ کے دعوے کے مطابق ایسے اکاؤنٹس اور پیجز چلائے جا رہے تھے جن سے نومبر میں مِڈ ٹرم امریکی انتخابات میں عوامی رائے تبدیل کی جا رہی تھی، فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک منظم سازش تھی۔

فیس بک نے ایسے 32 جعلی اکاؤنٹس اور پیجز کو بند کرنے کی تصدیق کر دی ہے جن کی ’سیاسی مداخلت کے لیے منظم مہم‘ کے طور پر نشان دہی کی گئی تھی، ان اکاؤنٹس میں سات انسٹا گرام اکاؤنٹس، 17 فیس بک پروفائلز اور آٹھ فیس بک پیجز تھے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک پیج پر فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار تھی، انتظامیہ نے تا حال ان جعلی اکاؤنٹس کے کسی گروہ سے تعلق کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ’یہ مہم اس پروپگنڈا مہم سے مماثلت رکھتی تھی جو روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (IRA) نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے چلائی تھی۔‘

کیمبرج اینالیٹیا اسکینڈل، برطانیہ نے فیس بک پر جرمانہ عائد کردیا

دوسری طرف فیس بک نے اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ مذکورہ مہم کہاں سے چلائی جا رہی تھی۔

فیس بک نے واضح طور پر اقرار کیا ہے کہ وہ اس مہم میں روس کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے واشنگٹن ڈی سی میں دس اگست کو ہونے والی ریلی Unite the Right کے خلاف ریلی No Unite the Right 2 کے لیے عوام کو راغب کیا جا رہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -