بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نےتجرباتی طور پر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلی کیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

نئی سروس سے متعلق فیس بک وائس بزنس میسیجنگ کے صدر میٹ آئیڈیما کا کہنا تھا کہ فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح واٹس ایپ
اپنی ایپلی کیشن میں اشتہارات نہیں چلاتا اور کاروباری افراد کی اسی مشکل کو مد نظررکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگروام کے ذریعے اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.19.10 میں یہ اپ ڈیٹ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاسٹ‌ سین: واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی ہے، جس کی مدد سے استعمال کنندگان کو ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ڈائریکٹری میں دکانیں ڈھونڈنے کی سہولت دی گئی ہے، جو کہ فیس بک کی جانب سے اپنی خدمات میں بہترین ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے کا حالیہ فیچر ہے۔

اس سے قبل کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ، ویب سائٹ یا فیس بک اشتہارات کے ذریعے گاہکوں کو واٹس ایپ چیٹ پر لاتے تھے۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے دوران آن لائن کاروبار کو فروغ حاصل ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیس بک نے اپنی ایپلی کیشنز میں ان ایپ شاپنگ کی سہولت شامل کردی تھی رواں سال جون میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ فیس بک شاپس کے دائرہ کار کو مختلف ملکوں میں واٹس ایپ تک پھیلایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں