تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس بک کی سروس متاثر، سسٹم بیٹھ گیا

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک کا سسٹم بیٹھ گیا جس کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کو مسینجر اور انسٹاگرام استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، یہ مسئلہ کسی ایک ملک میں پیش نہیں آیا بلکہ دنیا کے تقریباً ممالک میں سروس متاثر ہوئی ہے۔

فیس بک نے سسٹم میں آنے والی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’صارفین کو فیس بک میسنجر، ورک پلیس اور انسٹاگرام کی سروسز استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے‘۔

کمپنی ترجمان نے کہا کہ ’ہمارے تکنیکی ماہرین خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جلد ہی سسٹم مکمل طور پر بحال ہوجائے گا‘۔

مزید پڑھیں: سروس متاثر، انسٹاگرام اور فیس بک کا سسٹم بیٹھ گیا

ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں 1 ہزار 800 سے زائد فیس بک اور 350 سے زائد انسٹاگرام صارفین کی سروس خراب ہونے شکایات موصول ہوئیں‘۔

فیس بک کی سروس میں اچانک تعطل کی وجہ سے  ہزاروں صارفین کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں‌ فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز اچانک متاثر

رپورٹ کے مطابق  امریکا، یورپ، کینیڈا، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو میسینجر کے ذریعے پیغامات موصول نہیں ہورہے اور نہ ہی وہ کسی کو پیغام بھیج پار رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -