تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے گی جس کے تحت ٹیبز Tabs کو کم کر کے صارفین کے لیے اسے مزید آسان بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دورانِ استعمال دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک میسنجر ایپ میں تبدیلی کرتے ہوئے 9 کے بجائے صارفین کو تین ٹیبز مہیا کرے گی جن میں چیٹ ، لوگ (دوست)، ڈسکور شامل ہوں گے۔

میسنجر کے نئے ورژن میں ممکنہ طور پر پیش کیے جانے والے تین Tabs میں سے ایک کی مدد سے دوسرے صارف سے چیٹ جبکہ دوسرے سے پہلے سے منسلک دوست اور تیسرے ٹیب سے گیمز تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

ماہرین کا یہ بھی مانناہے کہ فیس بک میسنجر کا ڈارک موڈ فیچر سمیت دیگر اور سہولیات بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ فارم کی ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

حال ہی میں فیس بک کے نائب صدر اسٹان کا کہنا تھاکہ ’گزشتہ کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ اب ایسا ممکن ہے‘۔

یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی نے حال ہی میں ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ فیس بک نے ان سینڈ فیچر پر آزمائشی کام شروع کردیا جس کی سہولت صرف میسنجر پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

ان سینڈ فیچر کے تحت صارف غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لے سکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا جسے پہلے آزمائشی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

قبل ازیں فیس بک صارفین کا دیرینہ شکوہ تھا کہ بعض اوقات غلطی سے اگر وہ کسی دوسرے صارف کو ان باکس پر میسج کردیتے ہیں تو اسے واپس نہیں لے سکتے۔

Comments

- Advertisement -