تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے زیر ملکیت تمام ایپس کی سروس دنیا بھر میں اچانک بند ہوگئی تھی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیاویب سائٹ اور ایپ فیس بک کی زیر ملکیت تمام اپیلیکشن کی سروس دنیا بھر میں اچانک متاثر ہوئی جس کے باعث صارفین شدید پریشان ہوگئے تھے۔

فیس بک کے ساتھ موبائل فون کی معروف پیغام رسانی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ کی سروس بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: فیس بک اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا، کروڑوں صارفین متاثر

فیس بک، انسٹاگرام پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے اور ویڈیو اپ لوڈ نہیں ہورہی تھی۔ خود کار  طریقے سے ظاہر ہونے والے پیغام میں لکھا ہے کہ ’آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے‘۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس امریکا، یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں متاثر ہوئی ہیں۔

سروس کے متاثر ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا البتہ دو گھنٹے کے بعد سروس ایک بار پھر بحال ہوگئی، جس کے بعد واٹس ایپ پر پیغامات اور فیس بک سمیت انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر ہونے لگیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 13 اور 14 مارچ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا  تھا جس کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کئی گھنٹوں تک سوشل میڈیا ایپس استعمال نہ کرسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

سوشل میڈیا ایپ کی سروس پاکستان میں بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ انسٹا گرام نے بھی چلنے سے انکار کیا اور میسنجر بھی کوئی پیغام آگے بھیجنے کو تیار نہ تھا۔ امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے کروڑوں صارفین مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ نے سروس کی بندش یا خرابی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار سال2008 میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف15کروڑ تھی جبکہ آج اس کے صارفین کی تعداد 2.3 ارب کے لگ بھگ ہے۔

Comments

- Advertisement -