جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دنیا بھر میں‌ فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز اچانک متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک معطل ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں البتہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی اس ضمن میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے، امریکا، ویت نام، کینیڈا، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل میڈیا سروس متاثر ہوئی۔

- Advertisement -

صارفین کے مطابق فیس بک میسنجر پر پیغامات بھیجنے اور موصول ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے اسی طرح تصاویر اپ لوڈ نہیں ہورہیں جبکہ انسٹاگرام کی فیڈ بھی کام نہیں کررہیں۔اسی طرح پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے چند ممالک کے صارفین بھی سروس کے حوالے سے شکایات کررہے ہیں۔

پاکستانی صارفین کو انسٹاگرام کی سروس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سروس کی بندش کے حوالے سے رپورٹ بھی جاری کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی اور اپریل میں بھی دنیا بھر میں اچانک فیس بک اور اُس کی زیرملکیت اپیلیکشنز کی سروس بند ہوگئیں تھیں، تکنیکی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد خرابی کو دور کر کے سروس بحال کی تھی۔

سماجی رابطے اور مائیگروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر سروس کی بندش کے حوالے سے ہیش ٹیگ instagramdown# بھی چلا جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مسئلے سے آگاہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں