تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

غلط معلومات اور افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے فیس بک کا بڑا اقدام

نیویارک : سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کے بعد میسنجر میں بھی فارورڈ میسجز کی تعداد محدود کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پھیلنے والی غلط معلومات اور افواہوں کو روکنا ہے۔

میسنجر میں تبدیلی رواں برس مارچ میں کی گئی تھی جس پر عمل درآمد اب شروع ہوگا، اس تبدیلی کے بعد کوئی میسج ایک وقت میں پانچ گروپس یا افراد سے زیادہ گروپس یا لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد افواہوں اور غلط معلومات کے پھیلاو کی رفتار سست کرنے میں مدد ملے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے پلیٹ فارم سے کچھ وقت پہلے ہی  70 لاکھ ایسی پوسٹس ڈیلیٹ کیں ہیں جو کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہی تھیں۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں واٹس ایپ میں بھی ایسی ہی تبدیلی کی گئی تھی جس کے بعد واٹس ایپ صارفین کوئی بھی میسج ایک وقت پانچ افراد یا گروپس سے زیادہ فارورڈ نہیں کرسکتے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ میں میسجز کی تعداد محدود کیے جانے پر دنیا بھر میں فارورڈ میسجز کی شرح میں 70 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -