لاہور: بلوچستان میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے ارسا نے صوبہ سندھ سے پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پانی کی قلت کے سبب شارٹ ٹرم حل نکالا ہے.
انڈس ریو سسٹم اتھارٹی کی فنی کمیٹی ” ارسا” کے ترجمان خالد رانا کے مطابق بلوچستان کے لئے 5 اپریل تک سندھ سے پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سندھ اور بلوچستان کے معاملے پر شارٹ ٹرم حل نکالا ہے، مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی ارسا کے زیراثرکام کرے گی.
ایڈ وائزری کمیٹی کےاجلاس میں صوبائی نمائندے شریک ہوئے، ربیع میں ایک سے 15 ایم اے ایف پنجاب کو پانی کم ملا ہے جبکہ سندہ کو 11 سے 56 ایم اےایف پانی کم ملا ہے.
مارچ کے آخری 2 ہفتوں میں پانی میں کمی آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈی جی میٹ نے بتایا ہے کہ اپریل میں موسم کےچھوٹے اسپیل موجود ہیں.
خریف کے اوائل میں 27 سے 63 ایم اے ایف پانی ملے گا، خریف میں کے اواخر میں 82 فیصد سے زائد پانی ذخائرمیں ہوگا، خریف میں پانی کی کمی 18 فیصد ہوگی، خریف میں کل 67 ایم اے ایف پانی صوبوں میں تقسیم ہوگا.
آج سے صوبوں کو مطالبے کےمطابق پانی دیں گے، دریائے سندھ پر لائین لاسز کو مکمل کرنے پر اتفاق ہواہے۔
پانی کی قلت:ارسا نے ہنگامی اجلاس
ڈیموں میں پانی کی قلت اور ارسا کا ہنگامی طلب کیا تھا، س میں چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے.