جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کا سہولت کارگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کار سعید عرف کالو کو نارتھ کراچی سے گرفتار کر لیا ہے،ملزم قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اپنی اہم کامیابی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نارتھ کراچی کے علاقے 5-بی میں ایک گھر پر چھاپہ کارروائی میں کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کار سعید عرف کالو کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے انچارج کے مطابق سعید کالو کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے اور وہ لشکر جھنگوی اورنگی ٹاؤن کا امیر بھی ہے جو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے قتل سمیت مضالفین سیاسی جماعت کے کارکنان اور فرقہ ورانہ قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔

اسی سے متعلق : سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ اور لشکر جھنگوی امیر سمیت 9 گرفتار

راجہ عمر کا خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نارتھ کراچی کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور محرم الحرام کے مہینے میں تخریب کاری کا پلان تیار کررہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے دیگر ملزمان کا تعلق بھی القاعدہ برصغیر،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے جو سعید کالو کے گھر میں قیام پذیر تھے اور محرم کے جلوس کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں