کراچی : پولیس نے ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے 5اگست کوچکرہ گوٹھ اور ناصر کالونی حملے میں گرنیڈ فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نےخفیہ اطلاعات پرسومارجوکھیوگوٹھ کےقریب کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں کا سہولت کارگرفتار کرکے ملزم سے دستی بم اوراسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
دوران تفتیش ملزم نے 5اگست کوچکرہ گوٹھ اور ناصرکالونی حملےمیں گرنیڈفراہم کرنےکااعتراف کرتے ہوئے بتایا دہشت گرد امام بخش عرف ادو نے ناصر کالونی میں اسٹیٹ ایجنسی کودستی بم سے نشانہ بنایا، 5اگست کو ہونیوالے کریکر حملے میں 3شہری زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارسہولت کارعلی رضاجتوئی نےجائےوقوعہ کی تصاویراوروڈیوزبھی لیں ، تصاویرکوسندھوریولوشنری آرمی نےسوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے ذمہ داری قبول کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دہشت گرد امام بخش کو مختلف اوقات میں دستی بم فراہم کرنےکاانکشاف کیا ملزم کی نشاندہی پردیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزم علی رضا کو مزید پوچھ گچھ کیلئےتفتیشی حکام کےحوالےکردیاگیا جبکہ ملزم سےبرآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔