اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، ایک سہولت کار اور خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پشاور دھماکے کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی، خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی جو نام بدلتا رہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد نیٹ ورک کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ آورکی شناخت ہوگئی، خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی جو نام بدلتا رہتا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے پشاور دھماکے کے ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر بھی حاصل کرلی ہے ، مبینہ ملزم حسن شاہ کا تعلق جمرودضلع خیبرسے ہے۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کی 4ٹیموں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کےلیےمختلف اضلاع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے دو روز قبل سی ٹی ڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پشاوردھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی شناخت کا ڈیٹا مکمل کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک پھندوپولیس اسٹیشن پرحملے میں بھی ملوث ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور سمیت 2 سہولت کار ممکنہ طور پر رکشہ پر دیہی علاقےسے سوار ہوئے۔

یاد رہے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ، جس میں اکسٹھ نمازی جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں