اشتہار

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان 382 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پروٹیز کپتان فاپ ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 382 رنز بنالیے اور پاکستان پر 205 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ نے کھیل کے دوسرے روز 123 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اننگز شروع کی تو ہاشم ملہ 24 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ڈی برائن کو 13 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی اور باووما نے شاندار شراکت داری قائم کی، فاف ڈوپلیسی نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باووما نے 75 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کاک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجو ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، محمدعباس، محمد عامر اور شان مسعود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 123 رنز بنالیے

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم صرف 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی، کپتان نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شان مسعود 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عامر 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اولیویئر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیل اسٹین نے تین، ربادا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں