منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ میں خواتین کی منصفانہ نمائندگی، فافن نے تجویز پیش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منصفانہ نمائندگی کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منصفانہ جغرافیائی نمائندگی کیلئے اصلاحات کی تجاویز پیش کردی ہیں۔

ان تجاویز میں زور دیا گیا کہ مخصوص نشستوں پر انتظامی ڈویژن کی بنیاد پرکوٹہ کیلئے قانون سازی کی جائے اور زیادہ سے زیادہ علاقوں کی خواتین کو اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے۔

فافن نے یہ تجاویز ان رپورٹس کی بنیاد پر دیں جن میں کہا گیا تھا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سمیت ایوان زیریں میں خواتین کی نمائندگی مںصفانہ نہیں۔

فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی میں انتیس انتظامی ڈویژنزمیں سے پانچ کی نمائندگی آبادی کی نسبت زیادہ ہے،آٹھ ڈویژنز ایسے ہیں جہاں مخصوص نشستوں کی تعداد آبادی کےراست متناسب ہےجبکہ سولہ انتظامی ڈویژنوں میں خواتین کو کوئی نمائندگی حاصل نہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ستاون فیصد خواتین چھ شہروں سے تعلق رکھتی ہیں اسی طرح پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرمنتخب59فیصد خواتین کا تعلق لاہورسےہے۔

سندھ اسمبلی کی مخصوص نشتسوں پر کامیاب 66 فیصد کاتعلق کراچی،بلوچستان میں73فیصد کا کوئٹہ، خیبرپختونخوااسمبلی میں50فیصد کا تعلق پشاورسےہے۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کےکل136میں سے105اضلاع میں مخصوص نشستوں پر کوئی خاتون نہیں، پنجاب کے23اضلاع میں قومی اسمبلی مخصوص نشستوں پرخواتین کی نمائندگی نہیں،سندھ کے20اضلاع بھی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرخواتین کی نمائندگی سے محروم ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے بتیس اضلاع میں قومی اسمبلی مخصوص نشستوں پر خواتین کی نمائندگی نہیں جبکہ خیبرپختونخواکے30اضلاع میں بھی قومی اسمبلی مخصوص نشستوں پرخواتین کی نمائندگی نہیں۔

فافن نے اپنی تجویز میں کہا کہ الیکشنزایکٹ2017کےسیکشن19میں ترمیم کی جائے تاکہ ملک بھر کی خواتین کو نمائندگی حاصل ہوسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں