بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے ایوارڈز حاصل کر کے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔ ہاؤس آف کامنز کا ایوارڈ ناز شاہ جبکہ ہاؤس آف لارڈز کا برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے پیش کیا۔

ہاؤس آف کامنز کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو ’ڈائیور سٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ‘ دیا گیا جبکہ ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ’گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ‘ پیش کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام ملٹی کلچرل برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

@murtazaviews Actor Fahad Mustafa gets two awards at the UK Parliament: Diversity Impact Award and Cultural Impact Award. Multicultural UK arranged the event to recognise Fahad’s outstanding achievements in promoting diversity and fostering cultural connections through media #FahadMustafa #KMTM #HaniaAmir #KabhiMainKabhiTum ♬ original sound – Murtaza Ali Shah

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی دعوت پر ماہرہ خان پارلیمنٹ پہنچی تھیں جہاں یو کے کے زیر اہتمام کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرکی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم بھی شریک ہوئی تھیں۔ ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں