کراچی: پاکستانی اداکار اور ملک کے سب سے بڑے گی شو کے میزبان فہد مصطفی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کےلئے انہیں بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اپنے ہی ملک میں ان کے پاس بہترین آفرز موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہاں متعدد پاکستانی اداکار بالی وڈ کی آفر ملنے کا انتظار کرتے ہیں وہیں اداکار فہد مصطفی نے انڈین فلمی صنعت کے بجائے پاکستانی سنیما کا انتخاب کیا ہے۔ حال ہی میں فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ٹریفک میں پھنس چکے ہیں جس کے باعث ان کے مداح ان سے خالی وقت میں کچھ سوالات کرنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔
Since im stuck in a traffic jam .. U guys can ask me anything if u like … So go ahead quick 15 mins chat
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) September 14, 2015
اس دوران فہد مصطفی کی ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ ہندوستان کب جائیں گے اور کیا وہاں سے واپس آئیں گے یا نہیں۔
I was offered a movie but i made a choice had better offers here 🙂 pic.twitter.com/N8bamId6sZ
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) September 14, 2015
اس سوال پر فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر آئی تھی تاہم ان کے پاس یہاں بہتر آفرز ہیں جس کے باعث وہ یہی رہیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار اور گلوکار فواد خان اس وقت بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک بن چکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان بھی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گلوکار اور اداکار علی ظفر اور عاطف اسلم بھی بولی وڈ میں اپنا سکہ جمع چکے ہیں۔