ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مصطفیٰ اور شرجینا کو بھارت سے انوکھی پیشکش آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے مرکزی کردار مصطفیٰ اور اہلیہ شرجینا کو بھارتی مداح کی جانب سے انوکھی پیشکش کر دی گئی۔

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ اپنی منفرد کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت مختلف ممالک میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

حالیہ قسط میں گھر والوں نے مصطفیٰ اور شرجینا پر پیسے چوری کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے گھر چھوڑ دیا اور اب رہنے کیلیے جگہ تلاش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مشکل کی اس گھڑی میں فہد مصطفیٰ کے ایک بھارتی مداح نے انہیں پیشکش کی کہ وہ ان کے گھر میں رہ سکتے ہیں۔

مداح نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’مصطفیٰ بھائی میرا دہلی (انڈٰیا) میں فلیٹ خالی ہے، آپ شرجینا کو لے کر یہاں آ جائیں، کرایہ بھی نہیں لیں گے بس ہمیں ہفتے میں 2 کے بجائے 4 ایپیسوڈ دکھا دینا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Insightpk (@mediainsightpk)

بھارتی مداح کی یہ آفر جب فہد مصطفیٰ تک پہنچی تو معروف اداکار نے جواب میں قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’کیوں نہیں؟‘

ڈرامے کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، فہد مصطفی، عماد عرفانی، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان، زینب مظہر، نعیمہ بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی شرجینا اور مصطفیٰ کے گرد گھومتی ہے۔ شرجینا شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہیں۔

مصطفیٰ ایک لا پروا شخص ہے لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔ اب تک زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں