اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’بھارت خود کو کیا سمجھ رہا تھا، ڈیڑھ گھنٹے میں ہی گھٹنے ٹیک دیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت پتہ نہیں خود کو کیا سمجھ رہا تھا، ڈیڑھ گھنٹے میں گھٹنے ٹیک دیے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، بھارت ہمیں جنگ کی طرف دھکیل رہا تھا، بھارت زبردستی کی جنگ چاہتا تھا، عظیم فتح پر ہمارا سر فخر سے بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے وہ کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔

فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی آپریشن کے بعد پاکستان شوبز شخصیات نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں بہادری پر سلام بھی پیش کیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشدگی پر کہا کہ میں نے بھارت میں کبھی کام نہیں کیا اور ہمیشہ لوگوں کی توجہ پاکستان کے لیے بھارت میں موجود نفرت کی جانب دلوائی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب دینے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کی پوسٹ کی۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کیے جانے پر اظہار اطمینان کیا اور لکھا کہ پہلے بھارتیوں کا شور تھا اور ہم نے خاموشی میں فیصلے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں