اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی ایوارڈ شو میں بھارتی اداکار گووندا سے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شو مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 میں کئی پاکستانی، بھارتی اور عرب فنکاروں نے شرکت کی، پاکستان سے معروف اداکاروں ہمایوں سعید، سجل علی اور فہد مصطفیٰ نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اداکاروں گووندا، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، سنی لیونی، شہناز گل، نرگس فخری اور بھومی پڈنیکر نے بھی شو میں شرکت کی۔

اس موقع پر فہد مصطفیٰ اور سجل علی کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

فہد مصطفیٰ اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے گووندا کی وجہ سے اداکاری شروع کی۔

فہد کا کہنا تھا کہ وہ گوندا کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کی اداکاری کا انداز اپناتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسے اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں کہ آج وہ اس اسٹیج پر کھڑے ہیں جہاں کبھی گووندا تھے۔

اس کے بعد فہد مصطفیٰ اسٹیج سے اتر کر سیدھے سامنے بیٹھے گووندا کے پاس گئے اور جھک کر ان سے ملے جس پر گووندا بھی کھڑے ہوگئے اور فہد کو گلے لگایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@maryam__blogs4)

اس کے بعد فہد مصطفیٰ رنویر سنگھ سے بھی ملے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔

ایوارڈ شو میں دیگر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے بھی ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور خوب تصاویر بنوائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں