پاکستان کے ناموراداکار اور ’جیتوپاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ پاکستانی کی پہلی انیمیٹڈ فلم تین بہادر کے سیکوئل میں صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ہپ ان پاکستان ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ کے مطابق فہد مصطفیٰ تین بہادر کے سیکوئل میں صدا کاری کریں گے تاہم ان کے کردار کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
تین بہادر کے پہلے پارٹ میں بہروز سبزواری، خالد احمد اور بسام شازلی اپنی صدا کاری کے جوہردکھاچکے ہیں۔
شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم ہے جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپورپذیرائی ملی۔
فہد مصطفیٰ کے بارےمیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ بالی وڈ کی فلموں میں بھی جلد رونما ہوں گے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق فہد مصطفیٰ ’ماہِ میر‘ لیڈنگ رول کررہے ہین اور ان کے ساتھ عمران علی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔