اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فہد مصطفیٰ نے مداحوں کا دل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے سالگرہ کی مبارکباد پر مدحواں کو ایسا جواب دیا کہ سب دنگ رہے گئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی میزبانی کرنے والے پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فہد مصطفیٰ نے سالگرہ کی مبارکباد پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اصل ستارے تو مداح ہوتے ہیں‘۔

فہد مصطفیٰ یہ پیغام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ آج نفرت کے اس ماحول میں بھی مجھ سے محبت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں مداحوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکبادوں اور نیک تمناوں کا کسی بھی طرح شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اب تک کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں اسی طرح انہوں نے گیم شو ہوسٹ کرنے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں