بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فہد مصطفیٰ کی 10 سال بعد واپسی، ’کبھی میں کبھی تم‘ کا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

سپر اسٹار فہد مصطفیٰ کی دس سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہانیہ عامر مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

کبھی میں کبھی تم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اسے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

رومانوی ڈرامے کے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین طویل عرصے بعد جذبات سے بھرپور منفرد رومانوی کہانی کو چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

شائقین ڈرامے کی پہلی قسط دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں