جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

فہد شیخ اور زوہا توقیر ڈرامے میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فہد شیخ اور زوہا توقیر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فائزہ حسن، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، زوہا توقیر، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے کو بگ بینگ بینر تلے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

’آپا شمیم‘ میں مرکزی کردار زوہا توقیر نبھا رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام ’کشف‘ ہوگا وہ بھی ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن شمیم باجی ان سے چڑتی ہیں۔

تاہم اب اداکار فہد شیخ نے زوہا توقیر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فہد شیخ نے کیپشن میں اپنے اور زوہا توقیر کے کردار کا نام عبدالباری اور کشف لکھا ساتھ ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ہے۔

اس سے قبل زوہا توقیر نے فہد شیخ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ دو مختلف دماغ اور دو مختلف لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جسے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی اور مداح ڈرامے کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں