پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے سوشل میڈیا پر ’عبدالباری اور کشف‘ سے متلعق نئی اپڈیٹ دیدی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ اور زوہا توقیر نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ سے متعلق نئی اپڈیٹ دی ہے۔
View this post on Instagram
اداکار فہد شیخ اور زوہا توقیر کو ویڈیو میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ عبدالباری اور کشف کی کہانی شروع ہونے والی ہے‘ ساتھ ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ہے۔
یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فہد شیخ اور زوہا توقیر ساتھ جلوہ گر ہوں گے، ڈرامہ آج شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فائزہ حسن، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، زوہا توقیر، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔