منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شاداب خان اور فہیم اشرف نے ماضی کی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فہیم اشرف نے لارڈز میں پارٹنر شپ کی یاد تازہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2018 میں انگلینڈ کے خلاف ساتویں وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا جس سے بیٹنگ کرنے میں آسانی ہوئی، امید ہے اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

فہیم اشرف نے بتایا کہ 2018 کے دورہ انگلینڈ میں مجھ سے جب بھی کوئی غلطی ہوتی تھی تو شاداب یہ نہیں کہتا تھا کہ یہ کیا کردیا بلکہ وہ یہی کہتا تھا کہ کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ اچھا کھیلو گے۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بال لیفٹ کرنے کی بھی تعریف کرتے تھے، کئی مرتبہ ایک دوسرے کا اعتماد بڑھانے کے لیے جھوٹی تعریف بھی کرتے تھے۔

یاد رہے کہ 2018 میں انگلینڈ کے خلاف شاداب خان اور فہیم اشرف نے لارڈز کے تاریخی میدان میں ساتویں وکٹ کی شراکت میں 72 قیمتی رنز جوڑے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں