لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنے آبائی علاقے میں ٹریکٹر چلایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فہیم اشرف کے ساتھ ان دوست بھی موجود ہیں۔
فہیم اشرف کو ٹریکٹر ریورس کرنے میں کچھ مشکل ضرور پیش آئی لیکن بعد میں انہوں نے ٹریکٹر ریورس کرلیا۔
مداحوں کی جانب سے آل راؤنڈر کے اس منفرد انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف 4 ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوئی سیریز شیڈول نہ ہونے کے سبب آرام کررہے ہیں جبکہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں ورلڈ کپ کے لیے ٹریننگ کیمپ لگائے جانے کا امکان ہے، قومی ٹیم 23 اپریل کو لندن روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی جانی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8 مئی کو اوول، گیارہ مئی کو ساؤتھمپٹن، 14 مئی کو برسٹل، 17 مئی کو ٹرینٹ برج اور 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا اور قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔