ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

فہیم اشرف بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے کیسے ٹیم میں آجاتے ہیں؟ فینز بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے لیے منتخب ہونے پر کرکٹ فینز شدید برہم ہوگئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

فہیم اشرف کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرپرائز انٹری سوالیہ نشان بن گئی، 2023 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم سے ڈراپ ہونے والے آل راؤنڈر کو حیران کن طور پر چیمپئمز ٹرافی 2025 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس پر مداح بھڑک اٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، مداحوں نے سوال کیا کہ عرفان خان، وسیم جونیئر اور عامر جمال کو منتخب کیوں نہیں کیا گیا جبکہ اس پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

اعداد و شمار ان کے باہر ہونے کی کہانی سنار ہے ہیں اور یہ اسکواڈ میں واپسی کا ساتھ نہیں دے رہے، غیرمعیاری بنگلہ دیش لیگ میں فہیم اشرف کی بولنگ سے سلیکٹرز متاثر ہوئے۔

فہیم کے منتخب ہونے پر بھڑاس نکالتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ یہ تو پرینک ہوگیا، ایک شخص نے شکوہ کیا کہ فہیم اشرف ہمیشہ کیسے ٹیم میں آجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 2017 میں ڈیبیو کیا، 7 سالوں میں 34 ون ڈے کھیلے اور صرف 26 وکٹیں لیں، ان کی بولنگ اوسط رنز کی اوسط میں بدل گئی اور رنز کی اوسط بولنگ اوسط میں بدل گئی اس کے باوجود انھیں اہم ایونٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں