لاہور: مسلسل انجریز سے پریشان قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بُری خبر ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں سینٹرل پنجاب کی نمائند گی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ہاتھ پربال لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے۔
ڈاکٹرز نے مکمل معائنے کرنے کے بعد انہیں بارہ روز آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان
پی سی بی کے مطابق فہیم اشرف کی جگہ سکینڈ الیون ٹیم کے فاسٹ بولر اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹی سکینڈ الیون میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔