اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سوچ رہی ہوں زندگی میں محبت کو دوسرا موقع دوں، فہیمہ اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان کا کہنا ہے کہ سوچ رہی ہوں کہ زندگی میں محبت کو دوسرا موقع دوں۔

اداکارہ فہیمہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور شوہر کے انتقال کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے کا اشارہ دیا۔

فہیمہ اعوان نے کہا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اپنی زندگی میں محبت کو دوسرا موقع دے دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ہر معاملے میں میرا بہت ساتھ دیتی ہے، شوہر کے ساتھ 19 برس کا ساتھ تھا وہ بھول نہیں سکتی لیکن اب زندگی میں آگے بڑھنے کا سوچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک محرم یا ساتھی کا ہونا بہت ضروری ہے، مجھے دوستی پر یقین نہیں ہے آپ کا محرم ہر جگہ آپ کے ساتھ ہونا چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ نے جوڑے یوں ہی نہیں بنائے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں فہیمہ خان نے بتایا تھا کہ عمرے کے دوران  شوہر کے انتقال کی خبر ملنے پر صدمے میں چلی گئی تھی۔ ایسا لگا تھا جیسے جسم سے روح نکل گئی ہو۔ پاکستان واپسی کے لیے فلائٹ بھی نہیں مل رہی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  اللہ تعالیٰ  نے مجھے بہت عظیم مقام پر بلایا ہوا تھا ۔ میں نے اللہ تعالیٰ  سے دعا کی اور مدد مانگی۔ اب میں ہی اپنے بچوں کی ماں اور باپ ہوں۔

فہیمہ اعوان کا کہنا تھا کہ شروع میں اشتہارات میں کام کیا تاہم جب  اشتہارات کے ذریعے گھر چلانا مشکل ہوگیا تو پھر  شوہر کی رضامندی سے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر اغوا ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں آرتھرائٹس ہوگیا تھا۔ اس دوران انہیں دو مرتبہ دل کا دورہ بھی پڑا۔ جب شوہر کی صحت بہتر ہونا شروع ہوئی تو  لگا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ پھر میں عمرے پر چلی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں