ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی، کئی بڑے نام بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ، گمنام اِن ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے اگلے ماہ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز میں میزبانی کرنی ہے جس میں کئی بڑے نام آؤٹ اور گمنام اِن ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی اور پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے اخراج کے بعد قومی ٹیم اور کرکٹرز شدید تنقید کی زد میں اور ٹیم میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

پاکستان ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنی ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا حصہ ہے اور ذرائع کے مطابق اس سیریز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام کئی بڑے نام والے کھلاڑیوں کو ’’آرام‘‘ کے نام پر ٹیم سے باہر اور عرصہ دراز سے ٹیم سے باہر کھلاڑیوں اور نوجوان کرکٹرز کی انٹری ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کے میدان میں ایکشن میں آنے کا امکان ہے، جب کہ وائٹ بال کپتان بابراعظم سمیت کچھ سینئرز جن میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی ودیگر شامل ہیں کو ’’آرام‘‘ دیا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں جن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے کہ ان میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود کی شمولیت یقینی بتائی جا رہی ہے۔ بولرز میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کے انتخاب کی صورت میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں ہوگا۔

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کہاں کھڑے ہیں؟

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اس سیریز میں رضوان کی جگہ سرفراز کو ہی وکٹ کیپنگ گلوز پہنے دیکھنا چاہتے ہیں اور ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کی تشکیل کیلیے کمیٹی کی کپتان شان مسعود اور ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں