بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ناکامی یا کچھ اور؟ یوکرینی وزیر دفاع برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

روس سے جاری جنگ کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی نے وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس سے جنگ کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے انکی جگہ یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع مقرر کر دیا ہے۔

زیلنسکی نے اولیسکی کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں روس سے جاری جنگ میں نئی حکمت عملی اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے رابطوں کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

یوکرینی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع کی تبدیلی کچھ عرصے سے طے تھی، یہ تبدیلی زیلنسکی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔ سابق وزیر دفاع پر ذاتی حیثیت میں کرپشن کے کوئی الزامات نہیں تھے تاہم وزارت دفاع میں پروکیورمنٹ سمیت دیگر کئی اسکینڈلز اس اہم تبدیلی کی وجہ بتائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب روس نے دعوی کیا ہے کہ آج صبح اس نے یوکرین کے دو ڈرونز مار گرائے ہیں جب کہ اناج کا معاہدہ بحال کرنے کیلیے ترک صدر اردوان آج روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کریں گے یہ ملاقات بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں